اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کومستقل کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کومستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم ہو گیا ، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہےکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کو گزشتہ برس بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 نافذ۔۔7 دسمبر سے5 جنوری تک احتجاجی مظاہروں پر پابندی