امریکا کو قیمت چکانا ہوگی ۔۔۔چین کی بڑی دھمکی 

Dec 07, 2021 | 19:43:PM
چین امریکا تعلقات
کیپشن: چین امریکا تعلقات کشیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین نے 2022 کے سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر بائیڈن انتظامیہ کوآڑے ہاتھوں لیا ۔ چین نے جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں نمائندگی ہمارا جائز حق ،تسلیم کیا جائے، افغان وزیر خارجہ

تفصیلات کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ  وہ بیجنگ سرمائی کھیلوں میں امریکہ کا سرکاری وفد نہیں بھیجیں کے۔ وائٹ ہاؤس کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جھوٹ اور افواہوں کی بنیاد پر امریکہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے اس کے مذموم عزائم کا پردہ فاش ہو گیا۔ان کا کہنا تھا  کہ امریکا اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچا ہے ۔امریکا  نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی  ماری ہے۔ امریکہ کو اپنے اس اقدام کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:شادی سے بچا ہوا کھانا غریبوں میں بانٹتی خاتون کی سوشل میڈیا پر دھوم