خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔۔ ریفرنڈم نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔۔بھارت کی تمام کوششیں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خالصتان کی آزادی کے لئے سکھوں نے دنیا بھر میں اپنی مہم تیز کر دی ۔بھارت سر توڑ کوششوں کے باوجود لندن میں خالصتان کی آزادی کے لئے کروایا جانے والا ریفرنڈم رکوانے میں ناکا رہا۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر اور ویڈیو کے مطابق سکھوں نے نے علیحدہ وطن حاصل کرنےکی ٹھان لی ہے، اور اس حوالے سے سکھ برادری پرعزم ہے، دنیا بھر میں خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی ہے ۔ بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہونے لگی ہیں۔ سکھوں نے علیحدہ وطن کیلئے برطانیہ کے شہر لندن میں ریفرنڈم کروایا ،یہ خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ تھا، اس ریفرنڈم کی ووٹنگ5 دسمبر کو شروع ہوئی۔سکھوں نے نتائج اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانیہ میں ہونیوالے ریفرنڈم میں 50ہزار سکھوں نے حصہ لیا۔ سکھ برادری نے امریکا ، کینڈا اور آسٹریلیا میں بھی ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خالصتان کی آزادی کے لئے سکھوں نے دنیا بھر میں اپنی مہم تیز کر دی
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) December 7, 2021
بھارتی سر توڑ کوششوں کے باوجود لندن میں خالصتان کے لئے ریفرنڈم
نتائج اقوام متحدہ، دیگر عالمی اداروں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ
تفصیلی رپورٹ ترکی اردو کے یوٹیوب چینل پر اس لنک میںhttps://t.co/WKgD9ygUld#Khalistan pic.twitter.com/iGXk1JZS2v
یہ بھی پڑھیں: ہسپتال کے نزدیک بم دھماکا۔ 4 افراد جاں بحق۔20زخمی