کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔پٹرول مارجن پر وزرا کے تحفظات۔۔تیل مافیا کامیاب۔۔بوجھ عوام پر پڑیگا

Dec 07, 2021 | 22:22:PM

( اویس کیانی) تیل مافیا پھر کامیاب، 24 نیوز وفاقی کابینہ کہ اندرونی کہانی منظر عام پر لے آیا،مافیا نے وفاقی کابینہ سے مارجن بڑھوا لیا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوس ایشن کے ساتھ ساتھ او ایم سیز کا منافع بھی بڑھانے کی منظوری لے لی گئی۔
 حکومت نے مارجن میں 99 پیسے اضافے کا اعلان کیا جبکہ مارجن میں 99 پیسے نہیں بلکہ 1 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی۔ وفاقی وزرا کی سخت تنقید کے باوجود حماد اظہر نے سمری منظور کروا لی۔ اسد عمر ،شبلی فراز ،اعظم سواتی سمیت کئی وزرا کے اضافے پر سخت اعتراضات تھے۔ان وزرا نے او ایم سیز کو تیل مافیا قرار دے دیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں تیل کی قیمتوں کے فارمولے ،کمپنیوں کے آپریشنز اور کمپیٹیشن کمیشن کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے ،وزرا نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتوں کے حوالے سے تحقیق اور حقائق سامنے آنے چاہئیں ۔ ای سی سی کی سفارشات کو کابینہ کی توانائی کمیٹی میں دوبارہ نظرثانی کرنی چاہئے ، وزرا کے اعتراضات کے بعد حماد اظہر بولے کہ یہ میرا کام ہے مجھے کرنے دیں اگر آپ لوگوں کو یہ کیک کھانا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، جس کے بعد کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی ۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے فی لٹر پیٹرول پر او ایم سی،ڈیلرز مارجن ایک روپے 70 پیسے بڑھانے کی منظوری دی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی،ڈیلرز مارجن ایک روپے 54 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی، ذرائع کے مطابق پٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل پراو ایم سی مارجن میں71پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ، پٹر ول پر او ایم سی مارجن 2روپے97 پیسے سے بڑھاکر 3روپے68پیسے کرنے کی منظوری ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھاکر3روپے68پیسے ،پٹر ول پر ڈیلر مارجن میں 99 پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ۔پٹرول پر ڈیلر مارجن 3روپے91پیسے سے بڑھاکر 4روپے90پیسے کر دیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3روپے30پیسے سے بڑھاکر 4روپے 13پیسے ہوگیا ۔
 یہ بھی پڑھیں۔ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ نے ماڈلنگ شروع کر دی،ویڈیو نے دھوم مچا دی

مزیدخبریں