کترینہ38اور وکی کوشل33 سال۔۔کم عمر لڑکے سے شادی کرنیوالی اداکاروں کی لسٹ آ گئی

Dec 07, 2021 | 22:40:PM
 کترینہ کیف،  وکی کوشل، عمر ، پانچ سال فرق
کیپشن:  کترینہ کیف اور  وکی کوشل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی معاشرے میں عام طور پر  یہ تصور ہے کہ شادی کے وقت لڑکی کی عمر، لڑکوں سے کم ہونی چاہئے۔ مگر اب یہ تصور آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے۔ خاص طور پر بالی ووڈ میں کئی اداکارؤں نے اپنے سے کم عمر کے شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے۔ اس وقت اداکارہ  کترینہ کیف کی عمر  اداکار وکی کوشل ے کم ہے۔ کترینہ کیف کے علاوہ ادکارہ پرینکا چوپڑا  نے بھی اپنے سے کم عمر کے نک جوناس  سے شادی کی ہے۔ ویسے بالی ووڈ میں یہ ٹرینڈ کافی پرانا ہے۔ سنیل دت بھی اپنی اہلیہ نرگس دت سے چھوٹے تھے۔ 
 بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف جہاں 38 سال کی ہیں وکی کوشل ابھی 33 سال کے ہیں۔ خبروں کے مطابق، دونوں کی شادی 9 دسمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ 90 کی دہائی کی پاپولر اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بھارتی بزنس مین محسن سے عمر میں 10 سال کی بڑی ہونے کے باوجود شادی کی۔ محسن بھی پہلے ایک اداکار اور ماڈل رہ چکے ہیں۔ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کے درمیان تقریباً 10 سال کی عمر کا فاصلہ ہے۔ شروعات میں ان دونوں کے رشتے کو بہت ٹرول بھی کیا گیا، لیکن پرینکا اور نک جوناس دونوں کی بخوبی اسے نبھا رہے ہیں۔  
یہ بھی پڑھیں:سچن ٹنڈولکر  کی بیٹی سارہ نے ماڈلنگ شروع کر دی،ویڈیو نے دھوم مچا دی
سال 2015 میں سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان سے بالی ووڈ اداکار کنال خیمو سے شادی کی۔ سوہا علی خان، کنال سے 5 سال بڑی ہیں، لیکن ان دونوں اس رشتے میں بے حد خوش ہیں۔ ماضی کی مشہور ہیروئن نرگس  سپر سٹار شوہر سنیل دت سے ایک سال بڑی تھیں۔ایشوریہ رائے نے سال 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی۔ ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن سے 2 سال بڑی ہیں، لیکن عمر کا فاصلہ کبھی بھی دونوں کے درمیان نہیں آسکا۔ ایشوریہ اور ابھیشیک کی ایک بیٹی ہے، جس کا نام ارادھیا ہے۔بپاشا باسو اپنے شوہر کرن سے پہلے 4 سال بڑی ہیں اور اسی وجہ سے کرن کی ماں اس شادی کے لئے راضی نہیں تھی، لیکن کرن نے بپاشا سے شادی کی۔ بپاشا اس رشتے کو بہت سمجھداری سے نبھا رہی ہیں۔ اداکارہ نیہا دھوپیا اپنے شوہر انگد بیدی سے 2 سال بڑی ہیں۔دونوں نے سال2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں اپنی شادی سے بے حد خوش ہیں۔ اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ رہیں امرتا سنگھ نے اپنے سے 12 سال چھوٹے سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ حالانکہ دونوں کا رشتہ لمبے وقت کے بعد ختم ہوگیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔۔ ریفرنڈم نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔۔بھارت کی تمام کوششیں ناکام