پاکستانی ریلوے ڈرائیور کا انوکھا کام۔۔ٹرین روک کر دہی لینےچلا گیا۔۔پھر کیا سزاملی۔۔؟

Dec 07, 2021 | 22:57:PM

(ویب ڈیسک)لاہور میں کاہنہ کاچھا ریلوےاسٹیشن کے قریب اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے بازار چلا گیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ کاہنہ کاچھا ریلوےاسٹیشن کے قریب ٹرین رکی ہوئی ہے اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے دہی لیکر واپس آنے پر ٹرین چل پڑتی ہے ۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا  اظہار کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر ایکشن لے لیا، گزشتہ روز لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لئے بازار گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اگر آئندہ بھی کو ئی ایسا واقعہ پیش آیاتواس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیاجائے گا۔ پاکستان ریلوے قومی امانت ہے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سچن ٹنڈولکر  کی بیٹی سارہ نے ماڈلنگ شروع کر دی،ویڈیو نے دھوم مچا دی

مزیدخبریں