(ویب ڈیسک)افریقی ملک برونڈی میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی ایک جیل میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کے مطابق برونڈی کے نائب صدر پروسپر بیزومبانزہ کا کہنا ہےکہ آگ دارالحکومت گیٹیگا کی ایک جیل میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. تیز سے پھیلنے والی آگ کے باعث 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کو بند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ریلوے ڈرائیور کا انوکھا کام۔۔ٹرین روک کر دہی لینےچلا گیا۔۔پھر کیا سزاملی۔۔؟