پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی طبیعت ناساز، سروسز ہسپتال منتقل

Dec 07, 2022 | 09:29:AM

 (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ شہباز گل کو کھانسی اور سانس میں دشواری محسوس ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔ شہباز گل سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ وی وی آئی پی وارڈ کو مکمل طور سیل کر دیا گیا۔

وی وی آئی پی وارڈ کے تمام راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی۔ غیر متعلقہ افراد کو وارڈ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کے علاوہ کوئی بھی شخص وارڈ مین داخل نہیں ہو سکتا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ صبح کے وقت میں سنیئرز ڈاکٹرز کی ٹیم شہباز گل کا معائنہ کرے گی۔ شہباز گل کے صبح میں مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ٹیسٹوں کی رپورٹ کی بعد شہباز گل کو ہسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں