(ملک اشرف) عدالتی حکم پر سموگ کے باعث ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تین روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے۔ نوٹفیکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار سکول بند رہیں گے۔
خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے سموگ کے باعث سکولوں میں تین روزہ چھٹیوں کا نوٹفکیشن طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے دھواں دینے والی فیکڑیوں کے خلاف کی گئی کاروائی کی مانٹرنگ نہ ہونے پر ڈی سی لاہور کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
اس حوالے سے سکولز کے علاوہ تمام پرائیویٹ دفاتر میں بھی دو روز گھروں سے کام کرنے کا نوٹی فکیشن پیش کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کمرشل مارکیٹس کو بھی رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اتوار کے روز کمرشل مارکیٹس مکمل بند رکھی جائیں گی۔
اس کے علاوہ عدالت کی جانب سے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں دوسرے ہفتے تک بڑھانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔