فٹبال ورلڈ کپ: پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مراکش کی ٹیم میدان میں سجدہ ریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مراکشی کھلاڑی میدان میں ہی سجدہ ریز ہوگئے۔
ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی۔
???????????????????????????? ???????????????????????? ????
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 6, 2022
Morocco reach the Quarter-Finals for the first time. ???????? #FIFAWorldCup | #Qatar2022 pic.twitter.com/Z6uVjyLmWz
مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھربرابر ہوگیا۔
“And whoever relies upon Allah-then He is sufficient for him.” What a moment for Morocco ????????
— • (@Al__Quraan) December 6, 2022
-Al Qur’aan | 65:30 pic.twitter.com/TmoHxp6xxb
جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔ فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی ککس دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی ککس میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہی ۔ یوں مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کرکے اللہ کا شکر ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر بھی مراکشی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔