(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف پری کواٹر فائنل میں ٹیم کی فرسٹ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔
31 میچوں اور 14 برس بعد پہلا موقع ہے کہ رونالڈو اہم ٹورنامنٹ میں پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے جنوبی کوریا کے خلاف ٹیم کے آخری گروپ میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا تھا جس پر پرتگال ٹیم کے منیجر نے رونالڈو کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مراکش کی ٹیم میدان میں سجدہ ریز
میچ کے بعد رونالڈو نے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی انہیں جلدی سے نکلنے کا کہہ رہا تھا جس پر انہوں نے صرف جواب دیا اور چپ رہنے کو کہا تھا۔