گیس ناپید،بچے بھوکے سکول جانے لگے
متعدد علاقوں میں گیس نہ ملنےپر شہری لکڑیاں جلا کر کھانا بنانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گیس بحران شدت اختیار کرگیا ،عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے،متعدد علاقوں میں گیس نہ ملنےپر شہری لکڑیاں جلا کر کھانا بنانے لگے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے صبح ناشتہ کیے بغیر اسکول جاتے ہیں جبکہ بڑے بھی بھوکے پیٹ کام پر چلے جاتے ہیں۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ صبح، دوپہر اور شام ہوٹل سے مہنگا کھانا کیسے منگوائیں؟ یہی نہیں شہریوں کی جانب سے حکومت سے گیس فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ہے۔
ضرور پڑھیں :روس سے ملنے والے تیل کی قیمت کیا ہوگی؟
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی ہے۔کراچی، حیدرآباد، ملتان، پشاور اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جبکہ ایل پی جی اور لکڑی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔