کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، فٹبال ورلڈ کپ کی جنگ اگلے مرحلے میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ ختم اور کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی، یہ مقابلے 9 اور 10 دسمبر کو ہوں گے۔
قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں مزید سنسنی آنے والی ہے اور پری کوارٹر فائنل کا مرحلہ ختم ہونے کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اس مرحلے میں 8 ٹیمیں چار میچز میں ایک دوسرے کے مدقابل ہوں گی۔ یہ میچز 9 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
فیفا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے دفاعی چیمپئن فرانس، سابق عالمی چمیپئن پرتگال، برازیل، ارجنٹینا کے علاوہ کروشیا، نیدر لینڈ، انگلینڈ اور مراکش نے کوالیفائی کیا ہے۔ ان میں مراکش واحد ٹیم ہے جو پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔
The Quarter-Finals are set! ????
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 6, 2022
The four teams that will progress to the Semi-Finals are:
1. ___________
2. ___________
3. ___________
4. ___________#FIFAWorldCup #Qatar2022
کوارٹر فائنل مرحلے کا پہلا میچ برازیل اور کروشیا کے مابین 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی روز ارجنٹینا اور نیدر لینڈ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ دوسرے روز فٹبال کی بادشاہت کا تاج سجانے کی جنگ میں پرتگال پہلی بار کوارٹر فائنل کھیلنے والی مراکش کا سامنا کرے گی جب کہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے عزم کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔