(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری اور ڈکیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں لاہور کے علاقے گلشن راوی میں ڈاکووں نے ایک فارمیسی پر لوٹ مار کی۔
دوران واردات ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا اور فارمیسی سے 40 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مجاہد کو گردن پر گولی لگی جسے فوری طور ہر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے تفتیش اور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔