(24 نیوز)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا ازسر نو سروے کرانے کافیصلہ،کمپنی نے ایکسپونینٹ کنسلٹینسی پرائیویٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی دور کرنے کی بجائے سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی سروے پر 2 کروڑ روپے خرچ کرے گی،شہر کے1600کلو میٹر کے ریڈئس پر کتنی ٹرانسپورٹ درکار ہوگی؟شہرکے 53 روٹس میں سے کس روٹ پر کتنی بسوں کی ضرورت ؟کس کس روٹ پر الیکٹرک بسیں ،کن روٹس پر ایل این جی بسیں چلانی چاہیں ؟سروے رپورٹ سے تعین کر کے کمپنی کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ضرور پڑھیں :وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا بڑا فیصلہ
پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جاسکے گا،کنسلٹینسی فرم 2ماہ میں مکمل سروے رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہونگی،پانچ سال قبل شہر میں 1350 بسوں کی ضرورت تھی۔