2 کروڑ سے زیادہ تنخواہ ملنے پر ملازم عدالت پہنچ گیا

Dec 07, 2022 | 15:24:PM

(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو عام طور پر کام کے دباؤ جیسی شکایات ہوتی ہیں لیکن آئرلینڈ کے ایک ملازم نے بالکل مختلف ناراضگی کی وجہ کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ڈبلن کی ایک کمپنی کے ملازم ڈرموٹ الاسٹیر ملز جن کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 26ہزار ڈالر (پاکستانی دو کروڑ  روپے سے زائد ) ان  کا کہنا ہے کہ وہ ادارے میں اپنا زیادہ تر وقت اخبار پڑھتے، سینڈوچ کھاتے اور واک کرتے گزارتے ہیں۔

ملز کے مطابق  اب وہ  آفس پہنچنے کے بعد اپنی سیٹ پر جاتے ہی کمپیوٹر  کھولتے ہیں، ای میلز چیک کرتے ہیں لیکن وہاں ان کے کام سے متعلق کوئی ای میل یا پیغام نہیں ہوتا، ان کے  پاس آفس میں کوئی کام نہیں، نہ ہی ادارے میں کسی کولیگ سے کوئی بات چیت ہوتی ہے۔

مزیدخبریں