کیا صبور علی نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے؟ بڑا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ انھوں نے وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشن لگوائے ہیں۔
ایک انٹرویو میں میزبان نے جب صبور علی سے وائٹننگ انجیکشن والی تصاویر کے بارے میں سوال کیا تو صبور علی کا کہنا تھا کہسوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشنز کی تھی۔ ہم اتنا کام کرتے ہیں،جس وجہ سے ہم ٹین اور پانی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں،وہ انجیکشن ہم نے انرجی کے لیے لگوائے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے۔