(ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی تصویر انٹرنیٹ پر تمام غلط وجوہات کی بنا پر وائرل ہو رہی ہے۔
نیٹیزنز نے بے نظیر کے مجسمے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آرٹسٹ نے مجسمہ خراب کردیا ہے اور محترمہ کو ایک عجیب ساروپ دے دیا ہے۔کچھ لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ مجسمہ پی ٹی آئی کی نمائندہ فردوس عاشق اعوان جیسا زیادہ لگ رہا ہے۔
نیٹیزنز نے یہ بھی کہا کہ حکام کو جلد از جلد مجسمے کو ہٹانا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کی اتنی بڑی لیڈر کا محض مذاق ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان کے بڑے اور مشہور لیڈروں کو مجسموں میں اس طرح کی گھناؤنی شکل دی گئی ہو۔گزشتہ سال فروری میں لاہور کے ایک پارک میں قومی شاعر علامہ محمد اقبال کا بھی ایک عجیب و غریب مجسمہ نصب کیا گیا تھا جسے نیٹیزنز نز کی برہمی کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔