ساس بہو کی لڑائی شروع ،ساس کے اعلان کے بعد بہو کا جواب بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ساس بہو کی لڑائی شروع ،ساس کے اعلان کے بعد بہو کا جواب بھی آگیا ، سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لاتعلقی کی اظہار کیا تو ان کی بہو نے بھی ٹکا سے جواب دیے دیا ۔
سوشل میڈیا پیچز کے مطابق اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیہا سلمان نے اپنے پرائیوٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل اور نند یعنی سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
نیہا سلمان نے اپنے فالورز کو پیغام دیتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے۔ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہئے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا موقف واضح رکھیں۔ بلآخر یہ دنیا فانی ہے۔
ضرور پڑھیں :اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے اور بہو سے تعلق ختم کردیا
View this post on Instagram
واضح رہے کہ صبا فیصل نے نیہا سلمان کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو سوشل میڈیا پر بدنام کئے جانے پر بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کیا جس کی حمایت بڑے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی کی۔