جرمنی میں حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بے نقاب

جرمنی میں ملک گیر آپریشن میں 25 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

Dec 07, 2022 | 17:01:PM

(ویب ڈیسک) جرمنی میں ملک گیر آپریشن میں 25 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جرمنی اٹارنی دفتر نے مشتبہ افراد کو ایک ایسی دہشتگرد تنظیم بنانے کا قصوروار ٹھہرایا ہے جس کا مقصد ملکی آئین کو کالعدم کرنا اور 1871ء جرمن شہنشاہیوں کی مثال پر ایک حکومت قائم کرنا ہے۔ دعوے کے مطابق زیرِ حراست افراد جرمنی کی قومی اسمبلی پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکا،7 افراد جاں بحق

حراست میں لیے گئے افراد میں سابق فوجی بھی شامل ہیں۔باغیوں کیخلاف 11 ریاستوں میں کیے گئے اس کریک ڈاؤن میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں