’’پارٹی پارٹی ہوتی ہے‘‘اسلم رئیسانی جے یو آئی (ف)میں شامل
سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نے جے یو آئی ف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)’’ڈگری ڈگری ہوتی ہے ‘‘کے جملے سے شہرت پانیوالے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی جمعیت علما ئے اسلام (ف)میں شامل ہوگئے۔سرداراسلم رئیسانی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان رہے ہیں ۔
سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نے جے یو آئی ف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی بلوچستان کے عوام کی بات کرتی ہے،ان کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ۔بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحدہیں ،صوبے کے عوام ہی مقامی وسائل کے مالک ہیں ،ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
عمران خان سے کسی صورت بات نہیں ہوسکتی :مولانا فضل الرحمان
دوسری جانب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی سے متعلق خبروں پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ماضی میں چور اور لُٹیرا کہتے رہے ہیں، ان سے کسی صورت بات نہیں ہو سکتی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے والا پہلے اپنے اندرونی خلفشار کو سنبھالے، نہ قبل از وقت الیکشن ہوں گے اور نہ کوئی دباؤ قبول کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ جاری سیاسی ڈیڈ لاک کو دور کرنے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چند روز کے دوران تیسری ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی و معاشی معاملات اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔