بلدیاتی انتخابات؛ نریندر مودی کا دارالحکومت دہلی پر اقتدارختم

Dec 07, 2022 | 18:15:PM
بھارتی دارالحکومت، دہلی، بلدیات انتخابات، وزیراعظم مودی، شکست،
کیپشن: نریدنر مودی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم مودی کی جماعت بی جے پی 15 برس تک اقتدار میں رہنے اور تمام تر حربوں کے باوجود عام آدمی پارٹی سے بری طرح شکست کھا گئی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کی میونسپل کارپوریشن کی 250 سیٹوں میں سے 134 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرکے بلدیات میں بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کو زمین بوس کردیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی 104 نشستیں حاصل کرپائی جبکہ 2017 کے بلدیاتی الیکشن نتائج کے مقابلے میں مودی کی جماعت کو اس بار 68 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، عام آدمی پارٹی نے 2017 کے مقابلے میں 90 نشستیں زیادہ حاصل کیں۔
کانگریس کو اپنی 10 نشستیں کھونا پڑیں، وہ صرف 9 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرپائی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان دہلی کی بلدیات میں حکومت قائم کرنے کے حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر