دوستی کے لیے ہر دم تیار ہیں لیکن غلامی قبول نہیں، مولانا فضل الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نواب اسلم رئیسانی شمولیتی پروگرام مولانا فضل الرحمن نےتقریب سے خطاب کیا۔
خطاب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نواب اسلم رئیسانی کی ساتھیوں سمیت شمولیت مجھ سمیت پورے جمعیت کے لئے خوشی کا باعث ہے، جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر نواب اسلم رئیسانی کی شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میں مسائل کے امبار ہیں، وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام کا حق ان وسائل پر نہیں.وسائل دلانے کے لئے ہمیں محنت کرنی ہوگی,عالمی قوتیں ہمارے وسائل پر قبضہ کرتی ہے, بہرونی قوتین ہمارے وسائل پر قابض ہونے کے لئے چلیں چلتے ہیں اور ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں.
امریکہ، یورپ کو کہ دینا چاہتے ہیں دوستی کے لیے ہر دم تیار ہیں لیکن غلامی قبول نہیں، نواب اسلم رئیسانی کو صف میں شامل کرنے کے بعد آزادی اور جدوجہد کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ کافی عرصہ سے خواہش تھی کہ نواب اسلم رئیسانی ہمارے صف میں شامل ہو آج ہم کامیاب ہوگئے نواب اسلم رئیسانی کو ان کے مقام کے مطابق عزت دیں گے۔