پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں میرے اختیار میں ،بہت جلد تحلیل کردونگا، شاہ محمود قریشی 

Dec 07, 2022 | 19:07:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں میرے اختیار میں ہیں، بہت جلد دونوں اسمبلیاں تحلیل کردوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قومی اسمبلی سے ہمارے ممبران پہلے ہی باہر آچکے ہیں ،ملکی مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں ، وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہ کی جائے، عمران خان بہت جلد دونوں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے رمضان سے پہلے انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہو، چاہتے ہیں رمضان سے پہلے صوبوں میں حکومت بن جائے ،ان کاکہناتھا کہ حکومت تاجر طبقے کا اعتماد کوکھوچکی ہے، کسان پریشان، سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ صدر اور اسحاق ڈار کا مکالمہ کھلی کتاب کی طرح سامنے آ چکا ہے ، عمران خان وزیرآباد حملے کا مقدمہ بھی اپنی مدعیت میں درج نہیں کرا سکے ،ان کاکہناتھا کہ ہرگز ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان ہو، کسی بھی ادارے کا نقصان یا تضحیک نہیں چاہتے ، ہم خلیج کم کرکے ملک کو ہیجانی کیفیت سے باہر لانا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی سپلائی متوقع ، جلد خوشخبری ملے گی،چودھری سالک حسین

مزیدخبریں