سندھ حکومت کا ایک اور بڑا قدم، خصوصی افراد کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ حکومت نے سرکاری اداروں کے بعد نیم سرکاری اور نجی اداروں سمیت کمپنیز اور فیکٹریز میں خصوصی افراد کی ملازمت کیلئے 5 فیصد کوٹہ مقرر کردیا۔
معاون خاص برائے خصوصی افراد صادق علی میمن کا کہنا ہے کہ جس کمپنیز یا ادارے میں 20 سے زائد ملازم ہونگےان میں 5 فیصد خصوصی افراد کا کوٹہ ہوگا ،عملدرآمد نہ کرنے والے مالکان رقم انڈوومینٹ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔