(24نیوز)سندھ حکومت نے سرکاری اداروں کے بعد نیم سرکاری اور نجی اداروں سمیت کمپنیز اور فیکٹریز میں خصوصی افراد کی ملازمت کیلئے 5 فیصد کوٹہ مقرر کردیا۔
معاون خاص برائے خصوصی افراد صادق علی میمن کا کہنا ہے کہ جس کمپنیز یا ادارے میں 20 سے زائد ملازم ہونگےان میں 5 فیصد خصوصی افراد کا کوٹہ ہوگا ،عملدرآمد نہ کرنے والے مالکان رقم انڈوومینٹ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔