عمران خان اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے ، اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے،عمران خان اپنے ورکرز فالورز کو تھکا چکے ہیں، انہیں آرام کروانا چاہیے، عمران خان کو چاہیے تھا کہ لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے، لندن میں ایک فرد نے دستاویزی بیان دے دیا ہے اور اقدام قتل کے منصوبے کو لندن کی پولیس نہیں چھوڑتی ,ممکن ہے ان کے خلاف مقدمہ درج ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کاکلی طور پر اختیار وزیراعلیٰ اوروزراکے پا س ہے ، اسمبلیوں کی تحلیل میں کوئی دخل نہیں دے سکتا،عمران خان الیکشن کرا کیا کریں گے۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ضیا الحق کے دور میں لمبی لمبی جیلیں کاٹیں، آصف علی زرداری سب سے ذہین کھلاڑی ہیں ، آصف ز رداری نے کس طرح گیم کھیل کر پارٹیوں کو اکٹھا کیا،باجوہ صاحب اب آرام و آسائش کی زندگی گزارنے کے قابل ہیں۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کروائے، عمران خان اپنے وہی ورکرز فالورز کو تھکا چکے ہیں، انہیں آرام کروانا چاہیے، عمران خان کو چاہیے تھا کہ لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے۔