سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ، بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس نئے سال 2023 کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں سعودی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سال 2023 کیلئے تخمینہ شدہ بجٹ کا اعلان کیا تھا اور تخمینہ آمدنی 1.123 کھرب ریال اور اخراجات کا تخمینہ 1.114 کھرب ریال تھا، جس میں 9 بلین ریال اضافی ہیں۔بجٹ کے ابتدائی بیان کے مطابق سال 2025 کیلئے کل محصولات تقریباً 1.205 ٹریلین ریال اور اخراجات تقریباً 1.134 ٹریلین ریال متوقع ہیں۔
سعودی بجٹ میں 2022ء کی تیسری سہ ماہی میں تقریباً 287.73 ارب ریال کے اخراجات کے مقابلے میں تقریباً 301.87 ارب ریال کی آمدنی ریکارڈ کرنے کے بعد تقریباً 14.14 ارب ریال کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا 2022 کے آغاز سے تیسری سہ ماہی کے اختتام تک سعودی بجٹ میں تقریباً 800.65 ارب ریال کے اخراجات کے مقابلے میں تقریباً 950.19 ارب ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی، جس میں تقریباً 149.54 ارب ریال کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔