مونس الٰہی اور یوٹیوبر عمران ریاض کے درمیان ٹوئٹر پر تکرارہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاق وزیر مونس الٰہی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے اور ٹوئٹر پر تکرار ہو گئی ۔
چودھری مونس الٰہی نے ٹوئٹ کیا کہ سنا ہے کہ جرائم میں ملوث ہونے کے باعث کسی کا ویزا کینسل ہوا ہے اور اسے ائیر پورٹ سے ہی واپس آنا پڑا۔
Heard someone’s visa got cancelled due to strong links with criminal elements. He had to go back from airport.
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) December 7, 2022
جس پر عمران ریاض نے مونس الٰہی کو مینشن کرتے ہوئے جواب دیا کہ نام لو نا مونس الٰہی صاحب میرا ویزا کینسل ہوا ہے اور ہاں جن کی وجہ سے ہوا ہے ان کا نام لینے کی بھی جرأت پیدا کرو۔میں پاکستان میں بہت خوش ہوں۔
نام لو نا مونس الہی صاحب میرا ویزا کینسل ہوا ہے اور ہاں جن کی وجہ سے ہوا ہے ان کا نام لینے کی بھی جرات پیدا کرو۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022
Happy to stay in Pakistan https://t.co/RakkXWkTCU
جس پر مونس الٰہی نے جواب دیا کہ عمران صاحب یہ ”یہ ہوا میں اڑتا ہوا تیر۔۔۔۔“کی کلاسک مثال ہے۔
چند دن پہلے بھی میرا ایک ویزہ رکوایا گیا ہے۔ آج پھر ایک لگا ہوا ویزہ کینسل ہوا ہے۔ اسی طرح ارشد بھائی کا دبئی کا ویزہ نا صرف کینسل کروایا گیا بلکہ انہیں دوبارہ ویزہ دینے سے بھی روکا گیا۔ وہی کھیل وہی کھلاڑی اور وہی مونس جیسے مہرے
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022
جس پر عمران ریاض نے وضاحتیں دینا شروع کردیں اور کہا کہ چند دن پہلے بھی میرا ایک ویزہ رکوایا گیا ہے۔ آج پھر ایک لگا ہوا ویزہ کینسل ہوا ہے۔ اسی طرح ارشد بھائی کا دبئی کا ویزہ نا صرف کینسل کروایا گیا بلکہ انہیں دوبارہ ویزہ دینے سے بھی روکا گیا۔ وہی کھیل وہی کھلاڑی اور وہی مونس جیسے مہرے۔
مونس الہی نے صلح کے لیے جس جس کی سفارش کروائی وہ یاد رکھیں آج اپنے اصل مالکوں کے کہنے پر پنگا اس نے خود لیا ہے۔ جنہوں نے ویزہ کینسل کروایا انہوں نے اسے اطلاع دی اور کھیل شروع کرنے کا کہا۔ چلو پھر کھیلتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں عمران ریا ض نے کہا کہ مونس الٰہی نے صلح کے لیے جس جس کی سفارش کروائی وہ یاد رکھیں آج اپنے اصل مالکوں کے کہنے پر پنگا اس نے خود لیا ہے۔ جنہوں نے ویزہ کینسل کروایا انہوں نے اسے اطلاع دی اور کھیل شروع کرنے کا کہا۔ چلو پھر کھیلتے ہیں۔لگتا ہے سہولت فراہم کرنے والوں کا ابھی دل نہیں بھرا۔
مزید ٹوئٹ کیا کہ چوہدری الٹے بھی لٹک جائیں تو اسمبلیاں تحلیل کئے بغیر سیاست نہیں بچا سکتے۔
چوہدری الٹے بھی لٹک جائیں تو اسمبلیاں تحلیل کیے بغیر سیاست نہیں بچا سکتے۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022
مونس الٰہی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یاد رکھیے گا یہ دونوں دبا کر بوٹ پالش کریں گے۔ اگر بڑوں سے اجازت مل گئی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تو پھر چھوٹا والا ،مونس الٰہی فرمائے گا کہ دیکھا ہم کتنے وفا دار ہیں۔
یاد رکھیے گا یہ دونوں دبا کر بوٹ پالش کریں گے۔ اگر بڑوں سے اجازت مل گئی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تو پھر چھوٹا والا @MoonisElahi6 فرمائے گا کہ دیکھا ہم کتنے وفا دار ہیں۔ ???? pic.twitter.com/ys85gnzJce
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022
میں یہ بھی جانتا ہوں جناب کو کس نے بتایا ہے۔ اڑتا تیر تو آپ پسند فرمایا ہے۔ اب دیکھتے جائیے ڈپٹی وزیر اعلیٰ صاحب۔
میں یہ بھی جانتا ہوں جناب کو کس نے بتایا ہے۔ ???? اڑتا تیر تو آپ پسند فرمایا ہے۔ اب دیکھتے جائیے ڈپٹی وزیر اعلی صاحب https://t.co/VPnFYlCKfD
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 7, 2022