مونس الٰہی اور یوٹیوبر عمران ریاض کے درمیان ٹوئٹر پر تکرارہو گئی 

Dec 07, 2022 | 22:39:PM

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاق وزیر مونس الٰہی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے اور ٹوئٹر پر تکرار ہو گئی ۔
چودھری مونس الٰہی نے ٹوئٹ کیا کہ سنا ہے کہ جرائم میں ملوث ہونے کے باعث کسی کا ویزا کینسل ہوا ہے اور اسے ائیر پورٹ سے ہی واپس آنا پڑا۔

جس پر عمران ریاض نے مونس الٰہی کو مینشن کرتے ہوئے جواب دیا کہ نام لو نا مونس الٰہی صاحب میرا ویزا کینسل ہوا ہے اور ہاں جن کی وجہ سے ہوا ہے ان کا نام لینے کی بھی جرأت پیدا کرو۔میں پاکستان میں بہت خوش ہوں۔

جس پر مونس الٰہی نے جواب دیا کہ عمران صاحب یہ ”یہ ہوا میں اڑتا ہوا تیر۔۔۔۔“کی کلاسک مثال ہے۔

جس پر عمران ریاض نے وضاحتیں دینا شروع کردیں اور کہا کہ چند دن پہلے بھی میرا ایک ویزہ رکوایا گیا ہے۔ آج پھر ایک لگا ہوا ویزہ کینسل ہوا ہے۔ اسی طرح ارشد بھائی کا دبئی کا ویزہ نا صرف کینسل کروایا گیا بلکہ انہیں دوبارہ ویزہ دینے سے بھی روکا گیا۔ وہی کھیل وہی کھلاڑی اور وہی مونس جیسے مہرے۔

ایک اور ٹوئٹ میں عمران ریا ض نے کہا کہ مونس الٰہی نے صلح کے لیے جس جس کی سفارش کروائی وہ یاد رکھیں آج اپنے اصل مالکوں کے کہنے پر پنگا اس نے خود لیا ہے۔ جنہوں نے ویزہ کینسل کروایا انہوں نے اسے اطلاع دی اور کھیل شروع کرنے کا کہا۔ چلو پھر کھیلتے ہیں۔لگتا ہے سہولت فراہم کرنے والوں کا ابھی دل نہیں بھرا۔

مزید ٹوئٹ کیا کہ چوہدری الٹے بھی لٹک جائیں تو اسمبلیاں تحلیل کئے بغیر سیاست نہیں بچا سکتے۔

چوہدری الٹے بھی لٹک جائیں تو اسمبلیاں تحلیل کیے بغیر سیاست نہیں بچا سکتے۔

مونس الٰہی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یاد رکھیے گا یہ دونوں دبا کر بوٹ پالش کریں گے۔ اگر بڑوں سے اجازت مل گئی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تو پھر چھوٹا والا ،مونس الٰہی فرمائے گا کہ دیکھا ہم کتنے وفا دار ہیں۔

میں یہ بھی جانتا ہوں جناب کو کس نے بتایا ہے۔ اڑتا تیر تو آپ پسند فرمایا ہے۔ اب دیکھتے جائیے ڈپٹی وزیر اعلیٰ صاحب۔

مزیدخبریں