(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر سعود بن عبدالرحمان التھانی کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی اور قطر میں لیبر کے شعبے میں قابل ذکر اصلاحات کی تعریف بھی کی۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردی اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں،اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کیلئےسکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی پاکستان کیلئے اعزاز ہے، فخرکی بات ہےکہ ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی فٹ بال ’الریحلہ‘ میڈ ان پاکستان ہے،اس کے علاوہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے، قطر میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔