سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا لیکن اب ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا میرے لیے ناقابل برداشت ہے۔ اس لیے سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
My political career aimed at serving the people but now it is unbearable to hold the burden of confrontation with the state and its institutions. Therefore i announce to quit and leave politics and PTI. I defy all violent acts against the state institutions and narrative that…
— Wasiq Qayyum Abbasi (@WasiqQAbbasi) December 7, 2023
مزید پڑھیں: معروف نعت خواں جنید جمشید کی 7ویں برسی آج منائی جارہی ہے
واثق قیوم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میں ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں اور پی ٹی آئی کی طرف سے پوری قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی بھی کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا، گیس کی قیمت میں بھی کمی