اسرائیل کے غزہ پر انسانیت سوز حملے ، عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کے غزہ پر انسانیت سوز حملے جاری،جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید ہوگئے،اسرائیلی فوج نے دو ماہ کے دوران غزہ پر دس ہزار فضائی حملے کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے حملوں میں مزید تیزی لانے کا اعلان کردیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر کے شمال و جنوب کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں، سکولوں اور اقوام متحدہ کے شیلٹرز پر بمباری جاری ہے ،دوسری جانب بین الاقوامی برادری عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ خان یونس کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور رفح کی طرف جانے والے فلسطینیوں پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ضرور پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم کا جنگ کے بعدغزہ کی سیکیورٹی سنبھالنے کا اعلان
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی پر حماس کے زیر انتظام علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے جہاں شمالی علاقوں سے تقریباً 10 لاکھ پناہ گزینوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں انسانیت سوز اسرائیلی کارروائیوں میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔
دوسری جانب جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائےگا۔
اجلاس میں جی سیون رہنماؤں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پراتفاق کیا گیا ہے، یہ اقدام یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنےکی پالیسی کاحصہ ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پردرآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔