نان رجسٹرڈ و بلا نمبری گاڑی مالکان خبردار،محکمہ ایکسائز سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)نان رجسٹرڈ و بلا نمبری گاڑی مالکان خبردار،محکمہ ایکسائز نے نان رجسٹرڈ وبلا نمبری گاڑیوں کوبند کروانےکافیصلہ کرلیا،لاہورشہر میں 7مقامات پر ناکے لگا کر نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو پکڑا جائے گا،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو ایکسائز کی مدعیت میں استغاثہ دیکر بند کروایا جائیگا۔
ڈائریکٹر ایکسائز چودھری آصف کا کہنا ہے کہ گاڑیوں رجسٹرڈ نہ کراکے مالکان ٹیکس چوری کے مرتکب ہوتے ہیں،نان رجسٹرڈ و بلا نمبری گاڑیوں سکیورٹی رسک بھی ہیں،ناکوں پر تعینات ای ٹی او یا انسپکٹر کی نگرانی میں استغاثہ دیا جائے گا،استغاثہ کا مقصد بروقت گاڑی کی رجسٹریشن قانون پرعملدرآمد کروانا ہے،شہری گاڑی خریدنے کےبعد فوری رجسٹرڈ کروانے کے پابندہیں،ایکسائز دفاتر کے ساتھ متعددڈیلرز کوبھی گاڑی رجسٹرڈ کروائی جاسکتی ہے،قبل ازیں مالکان سے گاڑیوں کے کاغذات منگوا کر موقع پر رجسٹرڈ کروایا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،ڈالر مزید سستا،روپے کی قدر میں بہتری