موسم سرما کی چھٹیاں، پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی 

Dec 07, 2023 | 11:59:AM
موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )  موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تعلیمی ادارے کھولنے پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن کیلئے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش مہنگی ، اوپن مارکیٹ میں سستی

سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سکولوں کو احکامات جاری کردیئے۔

 احکامات کے مطابق 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔