وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیپا  میں ٹریفک روانی کو بہتر کرنے کا منصوبہ ری ڈیزائن کر دیا

Dec 07, 2023 | 12:14:PM
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیپا  میں ٹریفک روانی کو بہتر کرنے کا منصوبہ ری ڈیزائن کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سپیڈ کے ساتھ ساتھ کمال حکمت عملی طے کرنے کے بھی ماہر نکلے،ٹیپا کے شہر میں 6مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کا منصوبہ ری ڈیزائن کردیا گیا۔
ڈیزائن پر وزیراعلیٰ کے تحفظات کو دور کرنے کے بعد 70 کروڑ کی بچت بھی ہوگئی،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کو 1 ارب 30 کروڑ کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا،وزیراعلیٰ نے لاگت زیادہ ہونے اور ڈیزائن میں غیر ضروری اضافے پر اہم نکات اٹھائے تھے،ٹیپا دو روز مسلسل ورکنگ کرکے منصوبے کی لاگت کو خاطر خواہ نیچے لے آیا۔
معمولی تبدیلیوں اور ڈیزائن پر نظر ثانی کرنے کے بعد منصوبے کی لاگت میں 70 کروڑ تک کمی آئی،منصوبے میں شامل طویل انٹر سیکشن کو کم کرنے اور اسفالٹ کی بچت سے لاگت میں خاطر خواہ کمی ہوئی،نگران حکومت نے منصوبے کی لاگت کو کم کرکے سرکار کی بچت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،ڈالر مزید سستا،روپے کی قدر میں بہتری
ماضی میں حکومتوں کی جانب سے منصوبے منظوری کے بعد بے تحاشا اضافے کا شکار نظر آتے تھے،ٹیپا قادر توپباش چوک ، کھوکھر چوک ، نشتر چوک ، گجومتہ سمیت6 مقامات پر کم لاگت سے کام شروع کرے گا۔