جانوروں سے ہمدردی کا بے لوث جذبہ، ون مین ایمبولینس سروس شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نمرہ ریاست) جانوروں سے ہمدردی کا بے لوث جذبہ، سید فیصل نے بے آسرا جانوروں کیلئے ون مین ایمبولینس سروس شروع کردی۔
سید فیصل ڈیڑھ سال سے سڑکوں پر آوارہ گھومتے زخمی جانوروں کو بائیک پر طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ وہ جانوروں کو علاج کے ساتھ ساتھ کھانا بھی مہیا کر رہے ہیں۔
سید فیصل کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں انسانی ہمدردی کیلئے بہت سے ادارے ہیں لیکن جانوروں کیلئے کوئی نہیں ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ون مین ایمبولینس کا مقصد لوگوں کو بتانا ہے کہ کسی مدد کیلئے ہم انفرادی طور بھی کام کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کم عمر،بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن،7509 مقدمات درج
میں ڈیڑھ سال سے اکیلا ہی اپنی بائیک پر یہ سروس فراہم کر رہا ہوں۔ اس کا مقصد لوگوں کو یہ بھی بتانا ہے کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ خود بھی اکیلے اس طرح کی خدمت خلق کر سکتے ہیں۔