توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی ضمانت پر جلد سماعت کا معاملہ پھر لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر جلد سماعت کا معاملہ وکیل کی عدم دستیابی کے باعث پر لٹک گیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی اور مزید سماعت 11دسمبر تک ملتوی کر دی ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عمر خان،ڈپٹی ڈائریکٹر وقارالحسن اور محسن ہارون عدالت پیش ہوئے ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ پیش نہ ہوسکے،نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہمیرے وکیل لطیف کھوسہ ہی دلائل دیں گے،عدالت نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت11 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی،عبوری ضمانت کے خلاف درخواست نیب نے عدالت میں دائر کی تھی،عدالت نے منظور کرکے آج اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر کی۔
یہ بھی پڑھیں :قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کیخلاف بھتہ خوری کا نیا کیس سامنےآگیا