( اشرف خان)حکومت پاکستان نے عام سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلی بار اسلامی سکوک بانڈ کی نیلامی کافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار عام سرمایہ کاربھی بروکرز کے ذریعے اجارہ اسلامی سکوک بانڈز خرید سکیں گے،پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامی سکوک بانڈز کی نیلامی ہوگی، اسٹاک ایکسچینج میں اسلامی سکوک بانڈی کی نیلامی 8 دسمبر سے شروع ہوگی۔
حکومت نے 70 دن میں اجارہ سکوک بانڈز فروخت کرکے 90 ارب کا قرضہ لینے کا تخمینہ ہے،ماہرین کی رائے ہے کہ حکومت اجارہ سکوک بانڈز کے خریداروں کو 20 سے 22 فیصد منافع دے سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سکوک بانڈ کی ٹریڈنگ کا افتتاح کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سےقبل سکوک بانڈز کی نیلامی بینکوں کے ذریعے مالیاتی اداروں اور بڑے انویسٹرز کو ہوتی تھی ۔