ڈٖالر مزید سستا،سٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے پر برقرار ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 284.14 روپے 14 پیسوں سے 284 روپے12 پیسوں کی سطح پر بند ہوا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے پر برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں یورو 306 روپے پر ہی برقرار ، برطانوی پاونڈ 359 روپے پر برقرار ہے جبکہ امارتی درہم 10 پیسے کم ہوکر 77.70 روپے کا ہوگیا اوراوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 10 پیے کمی سے 75.70 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرمایہ کاروں کے وارے نیارے حکومت کا سٹاک ایکس چینج کے حوالے سے بڑا اعلان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 800 پوانٹس کے اضافے سے 64 ہزار 718 کی سطح پر بند ہوا،آج مارکیٹ میں 37 ارب مالیت کے 1ارب 31 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ، جن میں 401 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا۔