(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد میں اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد لاہور واپس روانہ ہوگئے ہیں ، البتہ ان کے قانونی دست راست سمجھے جانے والے اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اہم قانونی نکتہ بیان کیا ہے ۔
24 نیوز کے نمائندے اویس کیانی سے خصوصی گفتگو میں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کیسز نہیں ہیں یہ مقدمات صرف بدنیتی ،میڈیا ٹرائل اور ان کے بنانے کے مقاصد کچھ اور تھے،نیب کے اسٹار گواہ واجد ضیاء اور آئی او محبوب عالم ان پراپرٹیز کا نواز شریف سےتعلق ثابت کرنے میں کوئی دستاویزی شہادت تک نہیں لا سکے،اگلی سماعت میں نیب اپنا کیس پیش کرے گی اور مجھے اس کیس کو ثابت کرنے کیلئے کوئی وقت نہیں چاہیے ،جج اگر زندہ ہوتے تو ہم انہیں وٹنس باکس میں لاتے اور ان پر جرح کرتے اور حقائق سامنے آتے،لیکن اب جج دنیا میں نہیں رہے اور نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ان کے بارے میں کوئی بات نہ کرے۔
سابق وزیر قانون اور نواز شریف کے قانونی دست راست سمجھے جانے والے اعظم نذیر تارڑ کا قانونی نکتہ نظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہو چکی ہے،ملک کے موجودہ قانون اور آئین کے مطابق نا اہلی ختم ہو چکی ہے،پارلیمنٹ نے وضاحت کر دی ہے کہ نا اہلی کی مدت آئین کے مطابق 5سال ہے،نیب کیسز بھی ختم ہو جائیں گے ،عدالت گزشتہ پانچ سماعتوں سے یہ ایک جیسے کیسز سن رہی ہے، میں نے عدالت میں بتایا کہ یہ ٹرائل کورٹس کے فیصلے نہیں بلکہ شاہی دربار کے فیصلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 9، شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے