سیلاب میں پھنسے عامر خان کو کشتی کے ذریعےریسکیو کرنیکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سمندری طوفان میچونگ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث تامل ناڈو میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہےاور چنئی سمیت متعدد شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی صورتحال کے سبب اب تک 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے،بھارتی اداکار عامر خان اورتمل اداکار وِشنو وِشال بھی سیلابی صورتحال کے سبب چنئی میں پھنس گئے تھے جنہیں مقامی حکام نے کشتی کے ذریعے ریسکیو کروایا۔وشنو وشال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں لکھا کہ "پانی میرے گھر میں داخل ہوگیا ہے اور اس کی سطح بُری طرح سے بڑھ رہی ہے,"کچھ گھنٹوں بعد انہوں نے مزید تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کے ساتھ عامر خان بھی کشتی میں سوار نظر آئے۔
More than 30 people wer taken out from our villa community with many old people as well
— VISHNU VISHAL - VV (@TheVishnuVishal) December 5, 2023
Thanks to the firemen who helped us all and are helping other people in karapakkam…
We gave them some food that we had..
Please help these people as well ..they are workin non stop n… https://t.co/1FmJoGSPzV
یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا پاکستان چھوڑ کر جارہی ہیں؟نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل نے خاموشی توڑ دی
تمل اداکار نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا کہ فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے اُن کی مدد کی اور کشتی کے ذریعے سیلابی علاقے سے نکالا۔