ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ، سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )معاشی استحکام کیلئے سرگرداں نگران حکومت کی تمام کاوشیں رائیگاں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر سے بڑی کمی واقع۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرونی قرض کی مد میں 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے ہیں ، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 7.25 ارب ڈالر سے گھٹ کر 7.02 ارب ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.90 کروڑ ڈالر کمی سے 5.08 ارب ڈالر رہ گئے،مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28.50 کروڑ ڈالر کم ہوکر12.10 ارب ڈالر رہ گئے،مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28.50 کروڑ ڈالر کم ہوکر12.10 ارب ڈالر رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ذوالفقار علی بھٹو کیس، صدارتی ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر