میاں شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے، سابق ارکان اسمبلی سمیت درجنوں سرکردہ سیاسی شخصیات مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے شمولیت کا اعلان کیا، مولانا ایم آصف معاویہ، بابر خان سیال، مسز نیلم سیال، مہر اسلم بھروانہ، شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
چودھری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ مزاری قبیلے کی سرکردہ سیاسی شخصیت سردار ریاض خان مزاری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری
— PMLN (@pmln_org) December 7, 2023
سرکردہ سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے شمولیت کا اعلان کیا
مولانا ایم آصف معاویہ، بابر… pic.twitter.com/wnpKIanjrg
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہم نے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے، پاکستان کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور سیاسی تعاون کی قوت سے کریں گے۔
سابق ارکان اسمبلی نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے ریلیف کیلئے ہمیشہ دیانتداری اور خلوص سے کام کیا۔