سندھ کے 8 تعلیمی اداروں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کوہوگا
عدالت نے ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا،امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سندھ کے 8 تعلیمی اداروں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا 8 دسمبر کو انعقاد کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون اور لیڈیز پرس لانا منع ہے جبکہ ٹیسٹ مراکز کے اطراف غیرمتعلقہ افراد اور گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
8 دسمبر کو سندھ کے جن 8 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا ان میں جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، پبلک اسکول حیدرآباد، پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ، مہران یونیورسٹی جامشورو، پبلک ہیلتھ سکول حیدرآباد، آئی بی اےپبلک سکول سکھر اور قائد عوام یونیورسٹی شہید بےنظیرآباد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا، عالمی توانائی ایجنسی کا دعویٰ
واضح رہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا،اپنے تفصیلی فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ تمام رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شفاف نہیں ہوا،تحقیقاتی ٹیم اور ایف آئی اے نے بھی ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔