یونیسف کی سفیربرائے اطفال صبا قمر کی جرمن قونصل جنرل سے ملاقات 

پاکستان میں بچوں کے حقوق کیلئے کیے جانےوالے کام قابل ستائش ہیں،جرمن قونصل جنرل

Dec 07, 2024 | 09:54:AM
یونیسف کی سفیربرائے اطفال صبا قمر کی جرمن قونصل جنرل سے ملاقات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں یونیسف کی پہلی خاتون سفیر برائے اطفال صبا قمر نے جرمن قونصل خانے میں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر سے ملاقات کی جس میں بچوں کے حقوق اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صباقمر نےاس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی بچوں کے حقوق کے لیے ثابت قدم ہے،پاکستان میں بھی بچوں کے حقوق کے لیے کیے جانے والے کام قابل ستائش ہیں،جرمنی یونیسف کو فنڈز فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، گزشتہ 3 برسوں کے دوران یونیسف کو سب سے زیادہ فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

جرمن قونصل جنرل نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک عالمی مسئلہ ہے، گلوبل وارمنگ کی روک تھام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے 8 تعلیمی اداروں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کوہوگا

جرمن قونصل جنرل کی جانب سے کراچی میں شجرکاری مہم کو مؤثر بنانے کے لیے صبا قمر کو بیج بھی فراہم کیے گئے،اس موقع پرقونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور درخت لگانے کی مہم کے حوالے سے بھی معاونت فراہم کی گئی ہے،ہم کراچی کے شہریوں کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔