خبردار، ہوشیار: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Stay tuned with 24 News HD Android App

(فاران یامن)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے صوبہ بھر میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا ۔
لاہور ٹریفک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ایک بار پھر متحرک ہوگئی ، آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے بغیر ہیلمٹ کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا تیز ہوگیا جبکہ شہر کی تمام ماڈل روڈز بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےلئے نوگو ایریا ہے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہے، شہری 2000 کے چالان سے بچیں اور ہیلمٹ پہنیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 5 لاکھ 96 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان کئے گئے ہیں ، مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ پر 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتیوں کیلئے محفوظ قرار دیدیا
سی ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ آج فیروز روڈ لاہور بریج تا گجومتہ خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل افسران، سرکل افسران کارروائی یقینی بنائیں۔
عمارہ اطہر نے موثر کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ سیکٹر انچارج کےخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا جبکہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ۔