وکی گوسوامی کےساتھ تعلقات پرممتا کلکرنی نے وضاحت کردی
وہ میرے شوہرنہیں،تعلقات ضرور تھے، اب ماضی کا حصہ اورکوئی تعلق باقی نہیں رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی نے 25 سال بعد بھارت واپس لوٹنے کے بعد بھارتی میڈیا کودیئے گئے انٹرویو کے دوران وکی گوسوامی کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کردی۔
بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا کہ وکی ان کے شوہرنہیں ہیں اورانہوں نے اب تک شادی نہیں کی، وکی گوسوامی ایک اچھے انسان تھے اوران کے ساتھ ان کے تعلقات ضرور تھے لیکن چار سال قبل انہوں نے وکی کو بلاک کر دیا تھا۔
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم انڈسٹری کے کئی لوگ وکی سے ملا کرتے تھے، اس لیے وہ بھی ان سے ملاقات کرتی رہیں،تاہم جب انہیں وکی کی حقیقت کا علم ہوا تو انہوں نے ان سے قطع تعلق کر لیا۔
ممتا کلکرنی نے بتایا کہ وکی گوسوامی اس وقت دبئی کی جیل میں ہیں،انہوں نے 2012 میں وکی کو جیل سے نکالنے میں مدد کی تھی اور 2016 میں ان سے آخری ملاقات ہوئی، جس کے بعد وکی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،اب وکی ان کے ماضی کا حصہ ہیں اوران سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔
واضح رہے کہ وکی گوسوامی کو 1997 میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 10 سال کی سزا ہوئی تھی،اس دوران اطلاعات تھیں کہ ممتاکلکرنی نے جیل میں وکی سے شادی کرلی تھی،2016 میں ممبئی پولیس نے ممتا کلکرنی کو ایک 2000 کروڑ روپے کے بین الاقوامی ڈرگ ریکٹ میں ملوث ہونے اور گینگسٹرز کو ایفیڈرین سپلائی کرنے والے افراد میں شامل قرار دیا تھا۔