کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے کیماڑی کے مشہور نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔
کراچی کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی پُل پر تیز رفتار ٹرالر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا،آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد شہری ڈرمز میں آئل جمع کرنے پہنچ گئے، واقعے میں متعدد افراد پھسلن کے باعث گر کر زخمی ہو گئے,ماڑی پور جانے والا ٹریک مکمل طور پر بند رہا, ٹریفک پولیس کے منع کرنے کے باوجود شہری آئل جمع کرتے رہے.
پولیس نے ٹرالر اور آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا دباؤ ہے، سڑک بند ہونے کے باعث روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کا عملہ موجود ہے، نیٹی جیٹی پل پر پورٹ سے نکلنے والی ہیوی ٹریفک کا زور رہتا ہے، پل پر حادثے کے بعد سے انتہائی اہم شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹے سے جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔