فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کی نئی سہولت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کی نئی سہولت دے دی۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت دے دی، جس کے بعد اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کرواسکیں گے۔
فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این استعمال کرنے کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے لنک: https://ipregistration.pta.gov.pk کو استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر
پی ٹی اے کے مطابق یہ سہولت آئی ٹی کے شعبے کی ترویج کے لیے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اب تک پی ٹی اے کے ذریعے 31,000 سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔